علی گڑھ ماڈل سکول کو اپ گریڈ کر کے جدید تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 14 جون 2024 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے علی گڑھ ماڈل سکول کا تاریخی تعلیمی معیار بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، علی گڑھ ماڈل سکول کی بلڈنگ اور کلاس رومز کو اپ گریڈ کر کے جدید انداز میں تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی گڑھ ماڈل سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے مختلف برانچز کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور سی ای او ایجوکیشن فیض احمد نے انہیں بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ علی گڑھ سکول و کالج کی تعلیمی خدمات نصف صدی پر محیط ہیں۔نجی سیکٹر کے تعاون سے جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرکے ادارہ مستحکم کرینگے۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ اساتذہ اور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی جدید طرز پر ٹریننگ کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :