آصفہ بھٹو زرداری کاسیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ،گھروں کی خواتین کو مالکانہ اسناد تقسیم کیں

ہفتہ 2 اگست 2025 21:59

آصفہ بھٹو زرداری کاسیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے ..
نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی موجود تھیں ۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گھروں کی خواتین کو مالکانہ اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

بی بی آصفہ بھٹو زرداری خواتین میں گھل مل گئیں، متاثرین سے ان کے مسائل دریافت کئے ۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے سب سے بڑے مفت رہائشی منصوبے کو عملی جامہ پہنا کر بھٹوازم کی عوامی سیاست کو ایک نیا رٴْخ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کے بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ کے عوام نے ہر انتخابات میں ہمیں پہلے سے زیادہ ووٹ دئیے جو ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔