وزیرمملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہرکیانی کی مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری اور سینیئر صحافی عمر چیمہ کے گھر آمد

ہفتہ 2 اگست 2025 21:59

وزیرمملکت خزانہ  و ریلوے بلال اظہرکیانی کی مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وزیر مملکت خزانہ و ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی ہفتہ کو مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری کے میڈیا ٹاؤن میں واقع گھر گئے اور ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ بلال اظہر کیانی مرحوم صحافی کے والد، بیٹے اور دیگر اہل خانہ سے ملے اور مرحوم ارشد وحید کے بڑے بیٹے روشان وحید چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بھی تعزیت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔ دریں اثنا وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی سینئیر صحافی عمر چیمہ کے گھر بھی گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر افسوس کیا۔ بلال اظہر کیانی نے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔