آصفہ بھٹو کا سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ ،گھروں کی مالکانہ اسناد متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم

ہفتہ 2 اگست 2025 21:59

آصفہ بھٹو کا سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے ..
نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے ہمراہ سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا۔رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گھروں کی مالکانہ اسناد کو متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا خواب دیکھا اور اسے تعبیر بھی دیدی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوامی خدمت کی جو مشعل جلائی تھی، وہ آج اسی تسلسل سے پاکستان کے عام آدمی کے گھروں کو روشن رکھی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بھر میں سندھ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں کی طرز پر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کا حکومت پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔