الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 41اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

اتوار 16 جون 2024 11:55

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 41اضلاع میں ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 41اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو کہ یونین کونسل کی سطح پر حلقہ بندیوں اور ووٹرز کے اعتراضات دور کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل تنویر الحسن کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے سیکشن 222 آف الیکشن ایکٹ 2017ء، سیکشن10 آف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ازسرنو تشکیل دی جا رہی ہے۔

جس کے تحت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کیلئے حلقہ بندیوں کی تشکیل کیلئے حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد شہر میں ڈائریکٹر الیکشن کمیشن (DEC) ٹو کی کنوینئر اور ڈی ای سی ون اور الیکشن آفیسر (EO)ون ممبر ہونگے۔ ضلع جھنگ کیلئے ڈی ای سی جھنگ کنوینئر‘ ای او جھنگ اور اے سی جھنگ ممبر ہونگے۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے ڈی ای سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کنوینئر‘ ای او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ممبر ہونگے اور ضلع چنیوٹ کیلئے ڈی ای سی چنیوٹ کنوینئر اور ای او چنیوٹ اور اے سی چنیوٹ حلقہ بندیوں کمیٹیوں کے ممبران ہونگے۔