بدین ،پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر کاروائیاں، دیسی شراب، چرس ودیگر سامان برآمد، 23 ملزمان گرفتار

جمعرات 20 جون 2024 20:40

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2024ء) ضلع بدین میں پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر کاروائیاں.377 لیٹرز دیسی شراب، 416 گرام چرس، 4374 سفینا/گٹکہ، اور 24 وسکی پنٹس .مسروقہ 14 بوریاں یوریا کھاد، 20 بوریاں گندم بیج اور پانی کی موٹر برآمدکاروائیوں کے دوران 23 ملزمان گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپکٹر شاھ جہان لاشاری نے خفیہ اطلاع پر اسٹاف کے ہمراہ تھانہ بدین کی حدود میں کاروائی کرکہ گٹکہ فروش 3 ملزمان مقبول گوپانگ، مقصود گوپانگ اور بشیراں گوپانگ کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے 1000 مضر صحت گٹکے اور 30 کلو گرام گٹکہ مٹیریل برآمد کرکہ تھانہ بدین پہ مقدمہ درج کر لیا ہیانچارج سی آئی اے بدین نے مزید تھانہ پنگریو کی حدود میں کاروائی کرکہ گٹکہ فروش 2 ملزمان ذوالقرنین کمبوہ اور احمد رضا کمبوہ کو گرفتار کرکہ ملزمان کے قبضے سے 140 سفینا ساشے اور 150 گٹکے برآمد کرکہ تھانہ پنگریو پہ مقدمہ درج کر لیا ہی, سی آئی اے انچارج نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کڈھن کی حدود میں کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم شاہد کھوسو کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم اعجاز کھوسو موقع پر فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے 1250 دیسی گٹکے، 42 سفینا ساشے اور 35 رائل گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی نے اسٹاف کے ہمراہ بارن ناکہ پر دوران چیکنگ کورے کار نمبر AUY-645 کو روک کر تلاشی لی دوران تلاشی کار میں سے 24 وسکی پنٹس اور 48 وسکی ھاف پنٹس برآمد کرکہ کار میں سوار منشیات فروش 2 ملزمان آصف علی مگسی اور سجاد خاصخیلی کو گرفتار کرکہ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ نندو انسپکٹر مولچند میگھواڑ نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ منشیات فروش ملزم اکبر ملاح کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم رزاق عرف گدو ملاح موقع سے فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے 20 لیٹرز دیسی شراب برآمد کرکہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ واضع رہے کہ گرفتار ملزم اکبر ملاح تھانہ نندو کے مقدمے میں روپوش مطلوب ملزم تھا۔

ایس ایچ او تھانہ ڈیئی سب انسپکٹر فیض علی شاھ نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم ممتاز عرف منو میمن کو 200 گرام چرس سمیت گرفتار کرکہ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راھو انسپیکٹر غلام حیدر پنھور نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ منشیات فروش ملزم نظر حسین ساریجو کو 10 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ تلہار سب انسپکٹر منظور احمد جمالی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم سکندر منگریو کو 500 عدد مضر صحت گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر خیر محمد نھڑیو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش 2 ملزمان رضوان کھوسو اور عبدالرشید کھوسو کو 420 عدد سفینا ساشے سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم جاوید شاھ کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 216 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوباگو انسپکٹر اعجاز علی سومرو نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزمان چندر کولھی اور رمیش کولھی کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 440 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوباگو نے مزید کاروائی کے دوران منشیات فروش ملزمان اللہ ڈنو شیدی اور مبارک ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 25 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی سب انسپکٹر آصف محمود کیانی نے اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 302 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے پولیس نے کاروائی کے دوران بٹھی مالک خلیل احمد خاصخیلی کو گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی نے مزید کاروائی کے دوران کچھ روز قبل نامی لونگیو کولھی کا چوری ہونے والا سامان 14 بوریاں یوریا کھاد ، 20 بوریاں گندم بیج اور ایک پانی کی موٹر برآمد کرلییایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم رسول بخش بھٹو عمرانی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 400 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی انسپکٹر طفیل احمد جلالانی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ 2 ملزمان گومندو کولھی اور عبدالرحیم کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 20 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔