جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکی 82 فیکلٹی ممبران میں ریسرچ ایوارڈز تقسیم

جمعہ 21 جون 2024 13:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکی82 فیکلٹی ممبران میں ریسرچ ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جی سی ویمن یونیورسٹی کے ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن آفس کے زیر اہتمام جناح آڈیٹوریم میں ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈزکے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی جامعہ کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی تھیں جبکہ تقریب میں کنٹرولر امتحانات رضوانہ تنویر رندھاوا، رجسٹرار آصف ملک سمیت تمام تدریسی شعبہ جات کی صدور اور اساتذہ بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر ریسرچرز میں چیکس اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر اسماعزیز سال کی بہترین ریسرچر قرار پائیں۔ وائس چانسلر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید فعال ریسرچ کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ان اساتذہ کی بھی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے رواں سال اپنے کام کو شائع کرانے میں مشکلات کا سامنا کیا۔