ٓپشتون اور بلوچستان میں بدامنی دہشت گردی کو ہوا دیکر اس آڑ میں باقی ماندہ وسائل کو زیردست

اتوار 23 جون 2024 22:30

'کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نیعزم استحکام آپریشن کوعدم استحکام آپریشن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکمران اشرافیہ آپریشن ردالفساد،اپریشن ضرب عضب،اپریشن راہ راست کے نام پر جو فساد برپا کیا اس کشت وخون سے پشتون خوا اور بلوچستان آج تک سنبھل نہ سکا پشتون خوا اور بلوچستان میں بدامنی دہشت گردی کو ہوا دیکر اس آڑ میں باقی ماندہ وسائل کو زیردست رکھنے کیلئے عزم استحکام آپریشن کسی صورت قبول نہیں اس کے خلاف دوست جماعتوں کیساتھ مل کر ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائیں گے باچاخان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نیکہاہیکہ عزم استحکام آپریشن کا شوشہ پشتون خوا اور بلوچستان کے باقی ماندہ وسائل کو ہڑپ کرنے کیلئے رچایا جارہاہے ڈیرہ اسماعیل خان لکی مروت ٹانک درازندہ درابن ژوب ہرنائی دکی چمن گوادر میں بدامنی کے واقعات کے پیچھے وہاں بڑے پیمانے پر تیل اور قدرتی گیس کی زخائر کی دریافت ہے گزشتہ تین مہینوں کے دوران مسلسل ان علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اغوا بم دھماکے وہاں خوف وہراس پھیلا کر زیر زمین وسائل کو قبضہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی ان عملیات ت سے پشتون بلوچ اقوام بخوبی واقف ہوچکے اب یہ دو برادر اقوام کسی بھی نام سے کسی آپریشن کے ڈھونگ سے قطعی طور پر مطمئن نہیں ہو سکتے آپریشن ردالفساد آپریشن ضرب عضب آپریشن راہ راست کے نتیجے میں کشت وخون کے سوا کچھ حاصل نہ کیا جاسکا انہوں نے کہا کہ یہ استحکام نہیں بلکہ عدم استحکام آپریشن ہے جس کے منفی اثرات پشتون خوا اور بلوچستان پر گریں گے اس کے خلاف دوست اتحادی جماعتوں کے کیساتھ مل کر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے