میرپورخاص میونسپل کارپوریشن میں ہونے والے مختلف آکشن تیسری بار نہ ہو سکے

فارم و فیس جمع کرانے والے ٹھیکیداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 24 جون 2024 17:29

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2024ء ) میرپورخاص میونسپل کارپوریشن میں ہونے والے سالانہ مختلف ٹھیکوں کے ٹینڈر تیسری بار نہ ہو سکے ٹھیکدار وسیم قائم خانی اور دیگر نے میونسپل کارپوریشن کے جناح ہال میں احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پارکینگ ٹیرف نیو بس ٹرمنل۔ایم سی آفس پارکنگ ۔ جنریٹر فی۔ ایڈور ٹائزمینٹ فی۔ مویشی پڑی۔

بیتل خلاع۔

(جاری ہے)

کیٹل پڑی اور سلاٹر ہاؤس کے 17 جون کو ہونے والے ٹینڈر عید کی وجہ سے معطل کر دئیے تھے جس کے بعد 20 تاریخ کو مقرر کئی گئے مگر 20 تاریخ کو بھی ٹینڈر نہیں کئے گئے اس دن کوئی آفسران نہیں آیا اور آج بھی صبح نو بجے سے ہم مختلف آفسران نمائندگان کی آفس کے سامنے بیٹھے ہیں مگر کوئی آکشن کا نشان موجود نہیں جبکہ ٹیکس آفسر سمیت دیگر آفسران کچھ نہیں بتا رہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم میرپورخاص و پاکستان کے رہائشی و کاروبار کرنے والے امن پسند لوگ ہیں ہمارہ بھی اتنا ہی حق بنتا ہے جتنا دوسروں کا ہمارہ وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کے اس کا نوٹس لیا جائے