بلاول کا پارٹی رہنماء خواجہ اویس مشتاق سے ان کے بھائی خواجہ شعیب مشتاق کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 24 جون 2024 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 73 سیالکوٹ کے لیے پارٹی ٹکٹ ہولڈر خواجہ اویس مشتاق ایڈوکیٹ سے ان کے بھائی خواجہ شعیب مشتاق ایڈوکیٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جاری تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نےکہا ہے کہ خواجہ شعیب مشتاق ایڈوکیٹ پارٹی کا سرمایہ تھے،ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ شعیب مشتاق ایڈوکیٹ سمیت تمام سوگواران کے غم میں برابر کا شریک ہوں،اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم خواجہ شعیب مشتاق ایڈوکیٹ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا بھی کی۔