امریکی کانگریس کی انتخابی شفافیت سے متعلق قراداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ خواجہ رمیض حسن

پاکستان خودمختار ریاست اور آئین و قانون کی پاسداری سے متعلق واضح پوزیشن رکھتا ہے۔ کانگریس قراداد سے متعلق وزارت خارجہ کا موقف قابل ستائش ہے۔ سیکرٹری اطلاعات ق لیگ پنجاب

muhammad ali محمد علی بدھ 26 جون 2024 23:02

امریکی کانگریس کی انتخابی شفافیت سے متعلق قراداد پاکستان کے اندرونی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے امریکی کانگریس کی انتخابی ضابطوں پر تنقید سے متعلق قرارداد سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آزاد ریاست اور اظہار رائے کے احترام کو اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے اور انتخابی شفافیت کے حوالے سے قوانین اور آزاد الیکشن کمیشن موجود ہے جس پر بے جا تنقید سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت جس کا منشور اور بیانیہ بے جا تنقید اور  قومی سالمیت کے خلاف ہرزہ سرائی ہے اس کے مؤقف کی حمایت میں کسی بھی بیرونی طاقت کا ملکی مفاد کے برعکس فعل کسی بھی قسم کی اہمیت کا حامل نہیں۔ پاکستان خودمختار ریاست اور آئین و قانون کی پاسداری سے متعلق واضح پوزیشن رکھتا ہے۔ کانگریس قراداد سے متعلق وزارت خارجہ کا موقف قابل ستائش ہے۔