ڈپٹی کمشنرکا شہباز پور روڈ کا دورہ ،شہریوں کےمسائل سنے

بدھ 26 جون 2024 23:18

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2024ء) ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر ورک کا شہباز پور روڈ کا دورہ ،شہریوں سے ملاقات کرکےان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، سی او ضلع کونسل ملک ابرار، سی او میونسپل کمیٹی مشرف بیگ، ایس ڈی او ہائی ویر محمد کریم اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علاقہ مکینوں کی پانی کے نکاس کے حوالے سے شکایات سنی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقہ مکینوں کا پانی کے نکاس کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔ انہوں نے سی او ضلع کونسل ملک ابرار، محکمہ ہائی وے کو پانی کے نکاس کے لیے حکمت عملی وضع کرنے اور فلفور ٹیم کو بجھوا کر نکاس آب کو کلییر کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سڑک اور علاقہ مکینوں کی زمینوں کو پانی کے نقصان سے محفوظ رکھا جائے اور جلد از جلد حکمت عملی وضع کرکے کام کا آغاز کیا جائے ۔\378

متعلقہ عنوان :