
بیٹی جان سے مارنے کی دھمکی دے رہی ہے، والد فیس بک پر لائیو آ گیا
بیٹی اور والد کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے والد کی غلطی بھی بتا دی،رپورٹ
جمعہ 28 جون 2024 13:15

(جاری ہے)
یہی سب میری بیٹی کر رہی ہے، جو وہ عورت چاہ رہی تھی، بدتمیز بولے اپنے باپ کو، وہی اب میری بیٹی بول رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو بھارت کی ہے جہاں گھریلو جھگڑے سے تنگ والد نے بیٹی اور اہلیہ کے خلاف ویڈیو بنائی۔
جبکہ ویڈیو میں بیٹی کو والد سے بدتمیزی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس پر والد نے بیٹی کی طرف کیمرہ کر کے کہا کہ اس کی تمیز دیکھو، بات کرنے کا انداز دیکھو!والد کا مزید کہنا تھا کہ اپنی خالہ کے کہنے پر یہ سب کر رہی ہے، مہینے کا ساڑھے 6 ہزار ڈالر بچوں پر خرچ کرتا رہا، والد کے مطابق انہوں نے تکالیف سہہ کر بچوں کو پالا، ساتھ ہی والد نے جذباتی ہو کر اپنے ہی سینے کو بھی پیٹنا شروع کر دیا۔والد کے مطابق مہینے کے ساڑھے 6 ہزار دے کر بھی میں بھوکا ننگا رہا، مگر یہ ہے ان کی اصلیت۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل دیا جا رہا ہے۔جبکہ والد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس پر ایک صارف نے لکھا کہ وہ بطور بیٹی ناکام ہو گئی ہے، کیونکہ آپ بطور والد ناکام ہوئے، اگر تم نے اسے اچھی تعلیم دی ہوتی ہے تو ایسا نہ ہوتا۔جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ جس طرح والد نے بیٹی کو دنیا بھر کے سامنے ذلیل کیا، وہ بھیانک ناک ہے۔میرے والد تو ایسا کبھی نہ کرتے۔صارفہ نے مزید کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب تب کہاں تھے جب بیٹی کو والد کی اشد ضرورت تھی، اس کہانی کے پس منظر میں ضرور کچھ ہوگا۔ کوئی بھی بچہ اپنے والدین کی تذلیل نہیں کرتا۔ جبکہ صارفہ نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتی ہے بیٹی صحیح ہے، مگر مجھے اس ویڈیو میں کچھ اور بھی دکھائی دیا ہے،کوئی باپ موقع پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا کیوں ڈالے گا عین ممکن ہے وہ عدالت کے سامنے کچھ ثبوت دینا چاہتا ہو، وہ بیٹی کو اشتعال دلا کر ثبوت اکھٹے کرنا چاہ رہا ہو۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی مزید ہتھیار خریدنے کی تیاریاں
-
صرف 1 دن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت سے 50 ارب ڈالرز نکال لیے
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ڈاکٹر نرمل جورا کی کتاب‘لاک ڈاؤن’کی تقریبِ رونمائی
-
50 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر بھارت کا امریکا کیخلاف جوابی اقدام
-
امریکا کی ایران کے 18 اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد
-
ٹرمپ ٹیرف بھارتی سٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبا، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان
-
ٹرمپ کا انٹیل کے سی ای او پر جاسوسی کا الزام، فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو خارج از امکان قراردیدیا
-
ایران، 22 سال میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی سیریل کلر بیوی پر فرد جرم عائد
-
امریکی عدالت نے پیدائش کی بنیاد پر شہریت پر پابندی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم روک دیا
-
سپین میں مہاجرین کی آمد کے باعث آبادی 4 کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کر گئی
-
بھارت: الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری میں بی جے پی کی مدد کر رہا ہے،راہل گاندھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.