سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نذر حسین شاہ کا ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کا دورہ

پیر 1 جولائی 2024 15:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2024ء) سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نذر حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے ڈسٹرکٹ آفس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفسز ڈیف سکول، شیلٹر ہوم، بلائینڈ سکول، ویلفیئر ہوم اور دارالامان کا بھی دورہ کیا، تمام اداروں کے دوروں کے موقع پر سیکرٹری نذر حسین شاہ نے اداروں کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران اور دیگر سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔ سیکرٹری کے اداروں کے دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ایبٹ آباد سائرہ مشتاق بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :