ش* پنجاب پولیس نے خو اجہ سرا ئو ں کو جو عزت دی وہ قابل تحسین ہے ،کا شی خان

منگل 2 جولائی 2024 19:35

3اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈا کٹر عثما ن انور کے تہہ دل سے مشکو ر ہیں کہ انہو ں نے ٹرا نجینڈر کے لیے احسن اقدا ما ت اٹھا ئے ، ہم ان کی ترقی ، خو شحالی اور عمر درا زی کے لیے تا عمر دعا گو رہیں گے ، ان خیالات کا اظہا ر وکٹم سپورٹ آفیسر کا شی خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے خو اجہ سرا ئو ں کو جو عزت دی وہ قابل تحسین ہے کیو نکہ ٹرا نجینڈر بھی ہما رے معا شرے کا حصہ ہیں ، انہو ں نے کہا کہ خو اجہ سرا ئو ں کو اس کے اختیا ر کیے ہو ئے نام سے پکا را جائے ، صنفی شنا خت کی بنیا د پر خو اجہ سرا کی تضحیک نا جائز ں اور نا قابل قبول ہے ، خو ا جہ سرا ئو ں سے شا ئستہ رویہ اختیا ر کریں ، جسمانی تلا شی کی صورت میں خو اجہ سرا کی درخوا ست پر مرد یا عورت پو لیس آفیسر تلا شی لے ، محض جنسی شنا خت وضا حت کے لیے جسمانی جانچ کی اجا زت نہیں ، انہو ں نے کہا کہ ضلع اٹک میں ٹرا نسجینڈر کمیو نٹی کی مدد اور رہنما ئی کے لیے پو لیس تحفظ مرکز موجود ہے ، ٹرا نجینڈر ز کو کسی بھی قسم کی شکایت یا مسلہ درپیش ہو تو وہ ہم سے را بطہ کر سکتے ہیں ، کا شی خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ گلیو ں میں اب ایسے بچے ملیں گے جو ایک گا غذ اٹھائے ہو ئے ہیں جس پر ان کے گھر کا پتہ لکھا ہوا ہے اور یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ گم ہوگئے ہیں اگر آپ ان بچو ں کو دیکھیں تو انہیں تحریر ی پتے پر نہ لے جائیں کیو نکہ وہا ں لوگ آپ کو ما رنے ، آپ کے اعضا ء چرا نے یا زیا دتی کرنے کے لیے آپ کا انتظا ر کر رہے ہیں ، عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ انہیں قریبی پولیس سٹیشن پر لے جائیں یا فوری طور پر 15 پر کال کر کے اطلا ع دیں ۔

(جاری ہے)

02-07-24/--310 #h# وفاقی وصوبائی حکومت عوامی ترقی وفلاح کے لیے بے مثال اورتاریخی اقدامات کررہی ہے،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،آفتاب احمد #/h# اٹک ( آن لا ئن) رکن قومی اسمبلی وکنوینرضلعی رابطہ کمیٹی اٹک شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ضلع اٹک کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈی سی آفس میں ضلعی رابطہ کمیٹی کیاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی،ڈپٹی کمشنراٹک رائو عاطف رضا ،ٹکٹ ہولڈر و لیگی رہنما ملک حمیداکبرخان، سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے نمائندے ملک انصار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ نوشین اسرار،اسسٹنٹ کمشنرز اوردیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے، شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت عوامی ترقی وفلاح کے لیے بے مثال اورتاریخی اقدامات کررہی ہے،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،اجلاس میں مویشی منڈیوں کے حوالے سے بھی مختلف موضوعات زیربحث لائے گئے جس پرشرکاء کو بتا یا گیا کہ مویشی منڈیاں کے حوالے سے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،عوامی سہولت کے پیش نظرگوندل منڈی روایتی جگہ پر ہی لگے گی اور اس کے لیے مزید زمین لیز پر لی جائے گی، اجلاس میں بتایاگیاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اوراس ضمن میں پرائس مجسٹریٹس کومزید ہدایات جاری کردی جائیں گی،اس کے علاوہ عنقریب شجرکاری مہم کابھی آغازکیاجائے گا، اجلاس کو بتا یا گیا کہ ضلع بھرمیں 103ترقیاتی سکیموں پر کام ہورہاہے جن پر32514.928ملین روپے لا گت آئے گی،ان ترقیاتی سکیموں میں صحت ، تعلیم ، بنیادی ڈھانچے کی بحالی ،سپورٹس،زراعت اوردیگرشعبے شامل ہیں،اجلاس میں ستھراپنجاب کے حوالے سے بھی متنوع مو ضو عات پربحث عمل میں لائی گئی اوراس امر پر ز و ر د یا گیا کہ حکومت پنجاب کی اس مہم کے تحت ضلع بھرمیں خصوصاً حضرو میں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،اجلاس میں لوڈشیڈنگ،سکولوں کی اپ گریڈیشن،زرعی یونیورسٹی،امن وامان کی صورتحال اوردیگرعوامی معاملات پربھی غورکیاگیا،رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمدنے کہاکہ اس کمیٹی کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے مختلف تجاویزاورحل پیش کیے جاتے ہیں تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچائے جا سکیں۔