سندھ ہائی کورٹ نے این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی

بدھ 3 جولائی 2024 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔الیکشن کمیشن کے لا آفیسر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک دوبارہ گنتی سے روک دیا تھا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔الیکشن ٹریبونل نے خالد محمود کی درخواست پر این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا ۔پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے الیکشن ٹریبونل کے دوبارہ گنتی کے احکامات کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔عبدالحکیم بلوچ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے ہمارا موقف سنے بغیر چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔عدالت نے دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی