خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو منایا جائیگا

جمعہ 5 جولائی 2024 22:55

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2024ء) خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو منایا جائیگایوم شہادت کے موقع پرجہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف دینی جماعتوں کی جانب سے جلسے، سیمینار اور تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین خلیفہ دوئم امیر المومنین سیدنا حضرت عمر بن الخطاب ؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور ان کے سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، آپ کا نام عمر بن خطاب، لقب 'فاروق اور کنیت 'ابو حفصہ تھی۔حضورﷺ کی جانب سے نبوت کے اعلان کے چھٹے سال حضرت عمرؓ نے 35 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا۔

(جاری ہے)

آپ کے اسلام لانے کے بعد مسلمانوں نے پہلی بار خانہ کعبہ میں نماز پڑھی۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد آپ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ بنے۔

تقریباً 11 سالہ دور حکومت میں حضرت عمر نے اسلامی سلطنت کا دائرہ 22 لاکھ مربع میل تک پھیلادیا۔ مسلمانوں نے جنگ قادسیہ اور جنگ یرموک میں بیک وقت اس وقت کی سپر پاور رومن اور ساسانی سلطنت کو شکست دی آپ ہی کے دور میں پہلی بار بیت المقدس فتح ہو۔ یکم محرم الحرام24 ہجری کونمازکے دوران آپؓ پر قاتلانہ حملہ کیا جس سے آپؓ کی شہادت ہوئی۔