
فیملی اور دوستوں سے دور شہزادہ ہیری پریشان
شہزادے نے انگلینڈ میں دوبارہ رہائش کی تیاری شروع کردی
پیر 8 جولائی 2024 17:11
(جاری ہے)
برطانویہ شاہی خاندان سے متعلق امور کے ماہر ٹام کوئن نے دیلی مرر کو بتایا کہ پانچ سالہ شہزادہ آرچی اور تین سالہ شہزادی للی بیٹ بھی انگلینڈ سے دور ہو جانے پر زیادہ خوش نہیں۔
ہیری کے ایک دیرینہ رفیق ہیو گروزوینر نے، جو آرچی کا گاڈ فادر بھی ہے، گزشتہ ماہ انگلینڈ میں شادی کی۔ ہیری اور میگن شادی کی تقریبات میں شریک نہ ہوئے۔ اس تقریب میں شہزادہ ولیم نے حاجب یا دربان کی حیثیت سے شرکت کی۔شہزادہ ہیری آخری بار مئی میں انوِکٹس گیمز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر انگلینڈ آئے تھے۔ ٹام کوئن نے بتایا کہ ہیری نے اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کو ترجیح نہیں دی کیونکہ وہ انہیں میگن کی آمد سے پہلے کی زندگی یاد دلاکر تکلیف دیتے ہیں۔کوئن کا کہنا تھاکہ ہیری کے بیشتر دوست یہ محسوس کرتے ہیں کہ فوج میں خدمات کے زمانے کے حوالے سے یادداشتوں (اسپیئر) کے ذریعے ہیری نے انہیں دکھ پہنچایا ہے۔ ہیری کے دوستی میگن کو پسند نہیں کرتے اور اس پر ہیری کو ہیری دی ہپی میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ٹام کوئن کا یہ بھی دعوی ہے کہ ہیری کی زندگی بہت بدل گئی ہے کیونکہ اب وہ اپنی فیملی (والد، بھائی، بھابی، بھتیجوں وغیرہ) اور پرانے دوستوں کے لیے کارآمد نہیں رہے۔سالِ رواں کے اوائل میں شہزادہ ہیری نے برطانیہ میں رہائش ترک کرکے امریکا کو اپنا دوسرا گھر بنالیا تھا۔ یہ فیصلہ انہوں نے 29 جون 2023 کو کیا تھا۔ اس دن ہیری نے میگن کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ فراگمور کاٹیج کو قوائد کے مطابق خالی کردیا تھا۔ اس کے بعد برطانیہ میں ان کی کوئی رہائش گاہ نہ تھی۔ حالیہ رپورٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہزادہ ہیری برطانیہ میں نئی رہائش گاہ تلاش کر رہے ہیں۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے سابق باورچی گرانٹ ہیرولڈ نے دی پوسٹ کو بتایا کہ شہزادہ ہیری وطن میں پراپرٹی خریدنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گرانٹ ہیرولڈ کے مطابق شہزادہ ہیری کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اب انہیں اپنی زندگی میں کیا چاہیے۔دوسری طرف شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگن کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ برطانیہ میں لوگ انہیں مسترد کرچکے ہیں اور اب اپنانے کے لیے تیار نہیں اس لیے وہ ہالی وڈ میں اپنے کریئر پر زیادہ متوجہ ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.