محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب ضلع شیخوپورہ میں ہفتہ بہبود آبادی کا انعقاد

ضلع بھر کے 42 فلاحی مراکز میں بھرپور انداز سے ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلے میں سیمینارز ،گروپ میٹنگ اور سیشن کا انعقاد کیا گیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ پیر 8 جولائی 2024 17:41

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2024ء ) محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب کی جانب سے سیکٹری پنجاب سلمان اعجاز ،ڈائیریکٹر جنرل میڈم ثمن رائے کے احکامات پر 11جولائی عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں پنجاب بھرکے تمام اضلاع سمیت شیخوپورہ ضلع کے 42فلاحی مراکز سمیت آر ایچ سی کے ساتھ ساتھ تحصیل شیخوپورہ،تحصیل فیروز والا اور تحصیل صفدر آباد کے 9فلاحی مراکز میں گروپ میٹنگ ،گروپ سیشن اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ آفیسر شیخوپورہ عاصم نواز چیمہ نے بتایاہے کہ متوازن خاندان خوشحال پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے سیلاب کو عوامی شعور سے روکا جائے تاکہ آگاہی کے ذریعے عوام میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ متوازن خاندان کے لیے خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات کو ملک کو اس درپیش مسائل سے ملکر نبردآزما ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر عاصم نواز چیمہ نے مزید بتایا کہ تحصیل شیخوپورہ ،تحصیل فیروز والا اور تحصیل صفدر آباد کے تین تین فلاحی مراکز میں 8جولائی کو گروپ میٹنگ ،سیمینارز اور سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے ۔تحصیل شیخوپورہ کے آفیسر تبسم شکور نے بتایا کہ فلاحی مرکز جبھراں منڈی میں انچارج مدیحہ الطاف نے سٹاف کی معاونت کے ساتھ خواتین میں گروپ سیشن کا انعقاد کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں خواتین کو فلاحی مراکز میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔