ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محرم الحرام کے

انتظامات کے حوالے سے میڈیا کانفرنس

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 8 جولائی 2024 18:06

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محرم الحرام کے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک میڈیا کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع انتظامیہ کی تیاریوں، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹس کی صفائی اور سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام حساس مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی، پولیس اور رینجرز جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کریں گی جبکہ پاک فوج کی کمپنیاں ریزرو فورس کے طور پر ضلعی انتظامیہ کی کال پر فوری ایکشن کے لیے دستیاب ہوں گی، جلوسوں کے راستوں پر CCTV کیمرے نصب کیے جائیں گے اور مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔