سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پہلے سے آخری سال کے ریگولر کلاسز 15 جولائی سے شروع ہوں گی

منگل 9 جولائی 2024 22:42

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پہلے سے آخری سال کے ریگولر کلاسز 15 جولائی سے شروع ہوں گی۔

(جاری ہے)

سندھ زرعی یونیورسٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیہ کے مطابق تدریسی سال 2023-2024 کے تحت انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کے یکم تا آخری سال کے کلاسز کی ریگیولر کلاسز 15 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں، جن کے لئے تمام فیکلٹیز، انسٹی ٹیوٹ، سینٹر، خیرپور کالج آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور سب کیمپس عمر کوٹ کے لگاتار فال سیمسٹر اور سب کیمپس عمرکوٹ میں لائیو اسٹاک میں ڈپلوما کے پہلے اور دوسرے سال کے لگاتار سیمسٹر میں رجسٹریشن 12 جولائی 2024 تک کی جائے گی، جبکہ ریگیولر کلاسز 15 جولائی سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :