Live Updates

پی سی بی نے رویے کی شکایات پر وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمراہ منیجر کا کردار ادا کرنے والے منصور رانا کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 جولائی 2024 13:59

پی سی بی نے رویے کی شکایات پر وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر کے عہدے سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جولائی 2024ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وہاب ریاض کو قومی ٹیم مینجمنٹ میں ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 38 سالہ وہاب ریاض جنہوں نے آئرلینڈ، انگلینڈ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوروں کے دوران سینئر ٹیم منیجر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں، سے ذمہ داریاں واپس لی گئی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم منیجر منصور رانا کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ سیریز سے قبل ٹیم مینجمنٹ میں نئے چہروں کو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جلد ہی ٹیم مینجمنٹ کے نئے ڈھانچے کا خاکہ پیش کرنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ وہاب ریاض اور منصور رانا کو فارغ کرنے کا فیصلہ ان کے رویے سے متعلق مختلف شکایات کی وجہ سے ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں پر نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ انہیں مزید ٹیم مینجمنٹ کا حصہ نہیں رہنا چاہیے۔

تبدیلیوں کے ساتھ وہاب ریاض کو پاکستان کی سلیکشن کمیٹی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے جہاں ٹیم گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی۔                                                                                                                  
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات