آزاد کشمیر نیلم ویلی میں دیولیاں لیسوا بائی پاس کے مقام پر جیپ کے حادثے میں13افرا دجاں بحق 2، زخمی (ابتدائی خبر)

بدھ 10 جولائی 2024 16:16

مظفرآباد/نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلم ویلی دیولیاں لیسوا بائی پاس کے مقام پر ٹیوٹا جیپ دریا ئے نیلم کے کنارے گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جیپ میں 15سےزیادہ افراد سوار تھے ۔ ریسکیو 1122 پٹیہکہ نے جائے حادثہ پرپہنچتے ہی امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے میں مقامی افراد کے ساتھ ملک کر جاں بحق ہونےو الوں کی نعشیں کھائی سے نکالیں اور دو زخمیوں کو قریبی بنیادی مزکرز صحت منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6مرد 4خواتین اور 3بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق وادی نیلم کے علاقے لوات سے ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مکمل شناخت باقی ہے ۔ مطفرآباد سے بھی ایک ریسکیو ٹیم اور ایک طبی ٹیم کو پٹہکہ روانہ کردیاگیاہیے۔ \932