وزیراعظم آزاد کشمیر نے90۔1989کے مہاجرین کے لئے 750 پختہ مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بدھ 10 جولائی 2024 16:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے90۔1989کے مہاجرین کے لئے 750 پختہ مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مہاجرین کے نمائندہ نے سنگ بنیادرکھا۔

(جاری ہے)

منصوبے پر 3096.050 ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ2 سال میں مکمل ہوگا۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی، راجہ محمد صدیق خان، چوہدری محمد رشید، ملک ظفر اقبال، سردار میر اکبر خان، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری اظہر صادق اور تقدیس گیلانی بھی موجود تھیں ۔