جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام عشرہ فاروقؓ وحسینؓ تقر یبات کا انعقاد

ٓمرکزی وصوبائی وضلعی قیادت کے مختلف مقامات پر خطابات ، فاروقؓ وحسینؓ کو خراج عقیدت پیش کیا

جمعرات 11 جولائی 2024 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2024ء) جمعیت علما اسلام( س) کے امیر مرکزیہ چیئرمین دفاع پاکستان کونسل نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک ایک بڑے اجتماع سے مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی نے جامعہ حنفیہ چکوال مرکزی سالار وامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین نے بابری مسجد اچھرہ مولانا ایوب خان نے دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ پیر اکبر ساقی نے جامع مسجد تلہ گنگ مولانا محمد طیب عثمانی نے جامعہ مخزن العلوم ٹان شپ لاہور عشرہ فاروقؓ وحسینؓ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاروق اعظمؓ شہید مصلی رسولﷺ ،حسین ؓشہید کربلا ،عمرفاروقؓ سسر رسولﷺ توحضرت حسینؓ نواسہ رسولﷺ عمرفاروقؓ اگر جنت کے چراغ، توحسین ؓجنتیوں کے جوانوں کے سردار، عمر فاروقؓ نے عدل وانصاف قائم کرکے اور حضرت حسین ؓعدل وانصاف کے قیام کے لئے جام شہادت نوش کیا سب کے اپنے اپنے اعزازات اور امت پر بے پناہ احسانات ہیں کوئی ذی شعور اپنے محسنین کے احسانات کو فراموش نہیں کر سکتا ہمارا ایمان انہیں ذوات قدسیہ کے مساعی جمیلہ کا مرہون منت ہے اللہ تعالی قدر دانی کی توفیق عطا فرمائے۔