ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کا ذخیرہ ختم

فلارز ملز کی ہڑتال کے باعث ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا

ہفتہ 13 جولائی 2024 21:25

ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کا ذخیرہ ختم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2024ء) فلار ملزم کی ہڑتال کے باعث کراچی میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرئوف ابراہیم نے کہاہے کہ ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں آٹا ختم ہوگیا ہے، آٹے کے بحران کی وجہ سے قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آٹے کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ہول سیل گروسرز نے کہا کہ حیدرآباد، میرپورخاص، جامشورو اور دیگر شہروں میں آٹا چکیاں بند ہوگئی ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں فائن آٹا 5 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی نمبر آٹا 2 روپے مہنگا ہوکر 88 روپے فی کلو ہوگیا ہے، مارکیٹ میں دن کے اندر دس کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہوا ہے۔چکی ڈیلرز کے مطابق ریٹیل اور چکیوں پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 60 روپے مہنگا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :