این اے 49 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جلدشروع کیا جائے گا،حاجی یعقوب خان

اتوار 14 جولائی 2024 20:10

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2024ء) مسلم لیگ( ن )کے سنیئر نائب صدر اٹک حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد کی زیر نگرانی این اے 49 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام شروع ہونے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے، الیکشن کے دوران شیخ آفتاب احمد نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ان کو پورا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حاجی یعقوب خان نے میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیخ آفتاب احمد کا حلقے میں سوئی گیس، بجلی، سڑکوں کے علاوہ دیگرمسائل کوحل کرنے میں نمایاں کردار ہے۔ان کی نگرانی میں موجودہ حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز سے 20 جولائی کے بعد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا۔مسلم لیگ(ن)کی قیادت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے،لیگی حکومت کی 100 دنوں کی کارکردگی قوم کے سامنے آنے والے وقت کے ساتھ حکومت عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی ۔

حاجی یعقوب خان نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بہت جلد شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اٹک نے شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں اس سے اٹک کے عوام بخوبی آگاہ ہیں ۔\378