وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 18پیسے بڑھا دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے کے بعد کیا جائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 جولائی 2024 23:54

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی 2024ء) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 18پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60پیسے اور اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 283روپے 63پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12بجے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :