ضلع جہلم میں یوم عاشورہ کے موقع پر 31 جلوس برآمد ہوئے اور 48 مجالس منعقد ہوئی سکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات کئے گئے

پاک فوج اور رینجرز کے جوان ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کےلیے الرٹ رہیے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 18 جولائی 2024 17:43

ضلع جہلم میں یوم عاشورہ کے موقع پر 31 جلوس برآمد ہوئے اور 48 مجالس منعقد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2024ء ) : ضلع جہلم میں یوم عاشورہ کے موقع پر 31 جلوس برآمد ہوئے اور 48 مجالس منعقد ہوئی تمام جلوسوں کو تین کیٹگریز اے بی اور سی میں تقسیم کیا گیا تھا سکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے پاک فوج اور رینجرز کے جوان ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کےلیے الرٹ رہیے جہلم شہر سے مختلف جلوس مرکزی جلوس کی شکل میں چوک اہلحدیث سے شروع ہوکر بیت العباس بلال ٹاون میں اختتام پزیر ہوئے۔

(جاری ہے)

جہلم میں دس محرم یوم عاشور مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ضلع بھر سے ٹوٹل 31جلوس برآمد ہوئے اور 48 مجالس منعقد ہوئی پانچ جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا ایک جلوس بی کیٹگری اور 25 جلوس سی کیٹگری میں شامل تھے مختلف مقامات سے نو ذوالجناح،سات تعزیے، چودہ علم اور ایک جھولے کا جلوس برآمد ہوا جہلم شہر سے چار جلوس برآمد ہوئے دو جلوس شمالی محلہ،مشین محلہ اور بیٹھک شیخ مراد بخش سے ایک ایک جلوس برآمد ہوا چاروں جلوس چوک اہلحدیث میں مرکزی جلوس کی شکل اختیار کر گئے، جہاں نمازے ظہرین ادا کرنے کے بعد یہ مرکزی جلوس مسجد گنبد والی،سول لائن روڈ سے ہوتا ہوا بیت العباس بلال ٹاون میں اختتام پزیر ہوا جہاں شام غریباں بپا کی گئی نواحی علاقوں چوٹالہ اور تحصیل سوہاوہ سے دو،دوجلوس،دینہ چک عبدالخالق سے ایک جلوس جبکہ 21 جلوس تحصیل پنڈدادنخان سے برآمد ہوئے پولیس نے رینجرز کے ہمراہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے،ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں 1400 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تار لگا کر بند کیا گیا تھا جبکہ جلوس میں شامل ہونے والوں کی واک تھرو گیٹ سے گزر کر جامعہ تلاشی لی جاتی رہی، جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے تحصیل ہیڈکواٹرز سمیت ضلعی ہیڈکواٹر میں کنٹرول روم بنائے گئے تھے جبکہ سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی تمام راستوں کی نگرانی کی گئی، محکمہ صحت،ریسکیو1122 میونسپل کمیٹی،واپڈا،ٹیلی فون اور سول ڈیفنس سمیت دیگر این جی اوز کے اہلکار جلوسوں کے ہمراہ رہے دن بھر جلوسوں کے راستوں میں سبیل اور نذرونیاز کا سلسلہ جاری رہا ۔