مسلم لیگ(ن)کے رہنما فیروز خان کو صدمہ،جواں سالہ بھتیجا انتقال کرگیا

نمازجنازہ میں نہال ہاشمی،نعیم کامران، ناصر الدین محمود،مولانا احسان اللہ ٹکروی سمیت مرحوم کے عزیزواقارب وشہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعہ 19 جولائی 2024 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع ملیرکے صدراورکے ایم سی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرفیروز خان کے بھتیجے محمد جاوید کے جواں سالہ بیٹا شہروز کا رضا الہی سے انتقال ہوگیا مرحوم کی نماز جنازہ وتدفین مجید کالونی سیکٹر2 قبرستان میں کردی گئی نماز جنازہ میں(ن) لیگ کے نہال ہاشمی، نعیم کامران، ناصر الدین محمود، خرم بھٹی، نوید بشیر (منا)، بخت رواں، سہیل خان، اسلام زادہ، جمعیت علما اسلام کے مولانا احسان اللہ ٹکروی نے وفد کے ہمراہ،PPP کے جاوید ارسلاں خان، MNA آغا رفیع اللہ کے کوارڈینیٹر اسرار خان، شاہجہان، میر صمد، راجہ خیل عبداللہ PTI،ANP، تحریک لبیک،جماعت اسلامی کے علاوہ علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فیروز خان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہ محمد شاہ، رانا محمد احسان، رانا محمد انجم،ایوب خان جوہری،محمد اسلم خٹک ایڈوکیٹ،محمد امجد ایڈوکیٹ، رانا اعظم، سینئر صحافی نعیم اختر، فوٹو جرنلسٹ نواب لئیق عالم اور دیگر نے فیروز خان اور انکے بھائی محمد جاوید سے اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وریں اثنا مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے سوئم بروزاتوار 21 جولائی 2024 بعد نماز ظہر رہائش گاہ مجید کالونی سیکٹر2 کراچی میں منعقد ہوگا۔