شمالی وزیرستان ، دھماکا خیزمواد سے لڑکیوں کا اسکول تباہ

پیر 22 جولائی 2024 15:09

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2024ء) شمالی وزیرستان میں دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کے اسکول کی عمارت تباہ کردی گئی۔

(جاری ہے)

میر علی کے گاؤں زیرکی میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو رات کے وقت دھماکے سے اڑایا۔پولیس کے مطابق دھماکے سے اسکول کی عمارت اور قریبی گھر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔