مظفرگڑھ،ڈاکو نقدی اور2موبائل فون چھین کر فرار

پیر 22 جولائی 2024 21:21

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2024ء) مظفرگڑھ،پولیس اسٹیشن کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نقدی اور2موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ شہریوں ندیم سیال اور شعیب سیال کے مطابق تھانہ روہیلانوالی کے نزدیک پلی سیال والی کے مقام پر 2 نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر17 ہزار روپے نقد ، 2 موبائل فون چھین لئے اور ان سے 25 ہزار روپے اپنے اکاونٹ میں بھی شیئر کرا کر فرار ہو گئے۔پولیس نے ان کی درخواست پر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :