ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کےاجلاس کا انعقاد

بدھ 24 جولائی 2024 19:56

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کو ڈرگ لاز کی خلاف ورزی سے متعلق 27 کیسز پیش کئے گئے ۔

(جاری ہے)

کیسز کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے 16 کو پراسیکیوٹ اور 11 افراد کو آئندہ ڈرگ لاز کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی پر وارننگ جاری کی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیاکہ انسانی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔اجلاس میں محکمہ صحت کے انتظامی افسران اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع بھر میں میڈیکل سٹوروں پر سخت چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :