میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کسی جماعت کی حمایت 70فیصد ہو یا 5فیصد پابندی نہیں لگنی چاہیئے

پابندی صرف کسی دہشتگرد جماعت پر ہی ہونی چاہیئے، ہم نے اگر سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا تو نتائج بھی بھگتے تھے، بانی پی ٹی آئی نے کتنی بار عدالتو ں پر حملے کئے کیا کوئی ایف آئی آر بھی درج ہوئی؟ مرکزی رہنماء ن لیگ میاں جاوید لطیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 جولائی 2024 22:46

میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کسی جماعت کی حمایت 70فیصد ہو یا 5فیصد پابندی نہیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کسی جماعت کی حمایت70فیصد ہو یا 5فیصد پابندی نہیں لگنی چاہیئے، پابندی صرف کسی دہشتگرد جماعت پر ہی ہونی چاہیئے، ہم نے اگر سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا تو نتائج بھی بھگتے تھے۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ بات کو کہیں سے شروع کریں، دیکھا جان چاہیے کہ 2013کے الیکشن کو جواز بنا کر 2014کا دھرنا کیوں اور کس کی ایماء پر دیا گیا،اس کا چیک ہونا چاہیئے، 2014کے ایک دھرنے کی ایک وجہ چینی صدر کو روکنے کی بھی تھی،2014کے دھرنا دلانے میں عالمی قوتیں بھی شامل تھیں، عالمی قوتوں کی مداخلت آج بھی ہے لیکن کوئی سچ بولنے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ کسی جماعت کی حمایت70فیصد ہو یا 5فیصدکسی پر پابندی نہیں لگنی چاہیئے۔ کسی دہشتگرد جماعت پر ہی پابندی ہونی چاہیئے۔ ہم سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو بھگتا بھی تھا،9لوگوں کو سزا ہوئی اور نااہلی بھی ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے کتنی بار عدالتو ں پر حملے کئے لیکن کوئی ایف آئی آر بھی درج ہوئی؟اس موقع پر سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی بالکل نہیں لگنی چاہیئے، کسی بھی جماعت پر نہیں لگنی چاہیے خاص طور پر سب سے بڑی جماعت پر بالکل بھی پابندی نہیں لگنی چاہیئے، جس جماعت کے پاس 20 فیصد عوامی تائید ہے وہ 70فیصد والی جماعت پر پابندی لگانا چاہتے ہیں،اس کا مطلب 70فیصد عوام کہتے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنی چاہیئے بلکہ 5 فیصد والی جماعت پر لگنی چاہیئے، بنگالی اکثریت میں تھے لیکن یہاں فیصلہ کیا گیاوہ غدار ہیں، آرٹیکل 6بھی کسی پر نہیں لگنا چاہیے، آرٹیکل 6تب لگتا ہے جب آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جائے۔

جب تک آئین نہیں روندا جاتا تب تک آرٹیکل چھ نہیں لگنا چاہیے۔جس بھنور میں ہم پھنسے ہیں سیاسی جماعت پر پابندی سے نقصان ہوگا۔