انصاف کے بڑے ایوانوں والے مہینوں چھٹیوں پر چلے جائیں توعدل کی اس سے بڑی توہین کیا ہوگی؟

یہ چھٹیوں اور تنخواہوں کی بھر مار ریاست کے کسی اور ادارے کو میسر نہیں، پارلیمنٹ میں ان معاملات پربحث ہونی چاہئیے، ان کی تنخواہیں اور مراعات پرفارمنس کے ساتھ لنک ہونی چاہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 جولائی 2024 00:35

انصاف کے بڑے ایوانوں والے مہینوں چھٹیوں پر چلے جائیں توعدل کی اس سے ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2024ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انصاف کے بڑے ایوانوں والے مہینوں چھٹیوں پر چلے جائیں توعدل کی اس سے بڑی توہین کیا ہوگی؟ یہ چھٹیوں اور تنخواھوں کی بھر مار ریاست کے کسی اور ادارے کو میسر نہیں۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں زیر التواء مقدمات میں 3.9فیصد اضافہ ھوا۔ اسوقت پینڈنگ مقدمات کی کل تعداد 22لاکھ 60ھزار ھے۔

پچھلے سال تک سالانہ تعطیلات 15جون سے 11ستمبر تک تھیں۔ اس سال موجودہ چیف جسٹس نے ایک ماہ کردیا ھے۔ جس ملک میں انصاف کا یہ حال ھو کہ ھر 17 واں گھرانہ کسی نہ کسی مقدمہ میں فریق ھو۔ اس میں انصاف کے بڑے ایوانوں والے سائل کی فریادوں کو چھوڑ کر مہینوں چھٹیوں چلے جائیں تو اس سے بڑی عدل کی کیا توھین ھوگی۔

(جاری ہے)

یہ چھٹیوں اور تنخواھوں کی بھر مار ریاست کے کسی اور ادارے کو میسر نہیں۔

ان کے پنشن کے معاملات بھی منفرد ھیں ۔ پارلیمنٹ میں ان معاملات پہ سیر حاصل بحث ھونی چاہئیے ۔ ریاست سے تنخواہ لینے والے تمام افراد جو کسی بھی ادارے سے تعلق رکھتے ھوں انکی تنخواہیں اور مراعات پرفارمنس کے ساتھ لنک ھونی چاہیں ۔ انکے ٹیکس کے معاملات بھی برابر ھونے چاہیں۔ اس ٹویٹ کا کچھ استفادہ میں نے فرخ سلیم صاحب کے ایک کالم سے لیا ھے۔

کالم ابھی پرنٹ نہیں ھوا۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ بات کو کہیں سے شروع کریں، دیکھا جان چاہیے کہ 2013کے الیکشن کو جواز بنا کر 2014کا دھرنا کیوں اور کس کی ایماء پر دیا گیا،اس کا چیک ہونا چاہیئے، 2014کے ایک دھرنے کی ایک وجہ چینی صدر کو روکنے کی بھی تھی،2014کے دھرنا دلانے میں عالمی قوتیں بھی شامل تھیں، عالمی قوتوں کی مداخلت آج بھی ہے لیکن کوئی سچ بولنے کو تیار نہیں۔

میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ کسی جماعت کی حمایت70فیصد ہو یا 5فیصدکسی پر پابندی نہیں لگنی چاہیئے۔ کسی دہشتگرد جماعت پر ہی پابندی ہونی چاہیئے۔ ہم سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو بھگتا بھی تھا،9لوگوں کو سزا ہوئی اور نااہلی بھی ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے کتنی بار عدالتو ں پر حملے کئے لیکن کوئی ایف آئی آر بھی درج ہوئی؟