کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران ہلکی بارش کا امکان

جمعرات 25 جولائی 2024 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2024ء) شہر قائد میں تین روز کے دوران ہلکی بارش، بوندا باندی او پھوار ہوسکتی ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک بدستور بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔کراچی کے برعکس صوبے بھر میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ صوبے کے ساحلی مقامات پر ہلکی بارش و بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی کراچی کے بعض علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :