خفیہ لیک کال کے حوالے سے فتنہ الخوارج کے خلاف قانونی کارروائی فیصلہ کٴْن مرحلے میں داخل
پیر 29 جولائی 2024 22:51
(جاری ہے)
نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی لیک خفیہ کال کے خلاف قانونی کارروائی کے اگلے مرحلے میں دونوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ضلع شمالی وزیرستان میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
دفاعی ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سینٹر پر حملوں پر نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی جس میں نورولی محسود پاکستان میں سرکاری املاک خصوصا اسکول اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے احمد حسین عرف غٹ حاجی کو ہدایات دے رہا تھا۔اس کال کے تناظر میں خوارج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں واقع دیہی ہیلتھ سنٹر، میر علی میں گرلز سکول اور ٹانک میں ضعیف استاد کی ٹارگٹ کلنگ جیسے دہشت گردانہ حملے کئے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خفیہ کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت ثابت ہوا۔دہشتگردی کے ان حملوں میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ فتنہ الخوارج کو نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات اور معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کو نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات اور معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پرعمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے والے 13 مسافر سہولت کار سمیت گرفتار
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
-
گورنر پنجاب کی ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
حیدرآباد ،سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیوں اور پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان کا نوٹیفکیشن ایک دو ہفتے میں ہو جائے گا، وفاقی وزیرڈاکٹر مصدق ملک
-
فافن نے رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو شفاف قرار دے دیا
-
سینیٹ میں لیگی ارکان کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم اور نواز شریف کو پیش
-
تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ کو فعال بنانا چاہتے ہیں،شازیہ مری
-
بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹ ایسے شخص کا ہے جو پاکستان کی تباہی چاہتا ہے، کیا کوئی محب وطن ایسا ٹوئٹ کر سکتا ہی ،راجہ پرویزاشرف
-
بانی پی ٹی آئی کی ٹویٹ قابل مذمت ، پاکستان نفرت اور تقسیم کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، شازیہ مری
-
راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ پولیو اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے مل کر کام کریں، صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق
-
رستم، پہاڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے ملنگ خانہ میں موجود پانچ افراد جھلس کر جاںبحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیشرفت کیلئے جامع پلان طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.