وینزویلا نے سات ممالک سے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا

منگل 30 جولائی 2024 08:40

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2024ء) وینزویلا نے سات ممالک سے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔ تا س کے مطابق وینزویلا کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہاکہ وہ ارجنٹائن، ڈومینیکن ریپبلک، کوسٹا ریکا، پاناما، پیرو، یوراگوئے اور چلی سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا رہا ہے جنہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے دوبارہ انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اپنے سفارتی مشنوں کے تمام اراکین کو ایک گھناؤنے نظیر کی وجہ سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ ہماری خودمختاری پر حملہ ہے ۔وزارت نے وینزویلا کے صدارتی انتخابات کے بارے میں ان ممالک کے بیانات کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ وزارت نے مزید کہا کہ وینزویلا کی حکومت حق خود ارادیت کے تحفظ کی ضمانت کے لیے سیاسی اور قانونی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وینزویلا کی حکومت پرامن بقائے باہمی کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی سرگرمی کی مزاحمت کرے گی۔وینزویلا میں 28 جولائی کو صدارتی انتخابات ہوئے۔ نیشنل الیکٹورل کونسل کے مطابق، 80 فیصد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ، موجودہ سربراہ مملکت مادورو کو 51.2 فیصد ووٹ ملے۔ ان کے اہم حریف ایڈمنڈو گونزالیز، جو انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی نمائندگی کرتے تھے، نے 44.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔