ویرات کوہلی متعدد سنگ میل عبور کرنے کے قریب

13,848 رنز کے ساتھ کوہلی 14,000 ون ڈے رنز کا ہندسہ عبور کرنے سے صرف 152 رنز دور ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 اگست 2024 13:16

ویرات کوہلی متعدد سنگ میل عبور کرنے کے قریب
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اگست 2024ء ) سٹار ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی کولمبو میں سری لنکا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کی تیاری کر رہے ہیں۔ فی الحال 50 اوور کے فارمیٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ویرات کوہلی اپنے شاندار کیریئر کو مزید بہتر بناتے ہوئے کئی اہم سنگ میل تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔ ویرات کوہلی کولمبو میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے جس کا مقصد نہ صرف ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کرنا ہے بلکہ ان اہم سنگ میلوں تک پہنچ کر کرکٹ کی تاریخ میں اپنا مقام بھی محفوظ بنانا ہے 

14,000 ون ڈے رنز 
ون ڈے میں 13,848 رنز کے ساتھ کوہلی 14,000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے سے صرف 152 رنز دور ہیں۔

ان کی عمدہ فارم اور وسیع تجربے کے پیش نظر بہت زیادہ امکان ہے کہ وہ سیریز کے دوران یہ سنگ میل حاصل کر لے گا۔

(جاری ہے)

اس وقت سچن ٹنڈولکر 18,426 رنز کے ساتھ ون ڈے رنز کے چارٹ میں سرفہرست ہیں اور اس کے بعد کمار سنگاکارا 14,234 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ 


ون ڈے ففٹیز کا ریکارڈ 
ویرات کوہلی 72 نصف سنچریوں کے ساتھ سورو گنگولی کے ساتھ برابر ہیں۔

ایک اور ففٹی سکور کرنے سے وہ گنگولی سے آگے ہو جائیں گے اور ایک اور ففٹی کے ساتھ وہ ایم ایس دھونی کی 73 نصف سنچریوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ 

سری لنکا میں ایم ایس دھونی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنا 
ویرات کوہلی نے سری لنکا میں 48.95 کی اوسط سے 1,028 رنز بنائے ہیں جن میں 5 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہیں سری لنکا میں ایم ایس دھونی کے 1,240 رنز کی تعداد کو پیچھے چھوڑنے کے لیے مزید 213 رنز درکار ہیں۔ اپنی موجودہ فارم اور عزم کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ کوہلی تین میچوں کی سیریز کے دوران اس سنگ میل کو پہنچ سکتے ہیں۔