ڈسٹرکٹ حویلی میں صحت تعلیم اور دیگر مسائل کو وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جائے گا،مقصود علی طاہر

جمعرات 1 اگست 2024 16:41

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایت پر ڈائریکٹر معائنہ عملدرآمد کمیشن مقصود علی طاہر نے حویلی کہوٹہ کا دورہ کیا۔دورہ حویلی کے موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال حویلی،نرسنگ ہوسٹل، کیمونٹی ہال، پر جاری کام کا معائنہ کیا اور تفصیلی بریفننگ لی،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر معائنہ عملدرآمد کمیشن طاہر الطاف خان بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈائریکٹر معائنہ عملدرآمد کمیشن مقصود علی طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت کی روشنی میں معائنہ عملدرآمد کمیشن کی ٹیم نے حویلی کہوٹہ کا دورہ کیا اور مختلف جاری منصوبہ جات کا معائنہ کے دوران مسائل سننے جس کی مکمل رپورٹ حکام بالا کو پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادارے عوام کی سہولت کے لیے ہوتے ہیں ہمیں اپنا کام دستیاب وسائل کے اندر رہ کر پوری جانفشانی سے کرنے چاہیں۔یہ ہمارا فرض ہے اور ذمہ داری بھی ہے۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپنے وسائل کے اندر رہ کے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں تو لوکل مسائل مقامی سطح پر ہی مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ حویلی میں صحت تعلیم اور دیگر مسائل کو وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جائے گا اور تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔