سوڈانی فوج کے سربراہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

جمعرات 1 اگست 2024 16:49

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے فوجی سربراہ گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے گیبیت آرمی بیس گئے تھے جہاں ہونے والے ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جنرل عبدالفتاح ڈرون حملے کے وقت آرمی بیس پر موجود تھے، حملے کے بعد بھی وہ اسی علاقے میں رہے اور انہوں نے واپس آکر فوجیوں سے بات کی۔جنرل عبدالفتاح نے کہا کہ نہ ہم پیچھے ہٹیں گے، نہ ہتھیارڈالیں گے اور نہ ہی ہم مذاکرات کریں گے۔