چن کنگچن اور جیا یفان پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 1 اگست 2024 16:59

چن کنگچن اور  جیا یفان   پیرس اولمپکس بیڈمنٹن  ایونٹ  ویمنز  ڈبلز سیمی ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) چین کی نامور شٹلر سٹار چن کنگچن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیا یفان پر مشتمل چینی جوڑی پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔چین کی نامور شٹلر سٹار چن کنگچن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیا یفان پر مشتمل چینی جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں گیبریلا سٹیووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سٹیفانی سٹیووا پر مشتمل بلغارین جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں بیڈمنٹن ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں چین کی نامور شٹلر سٹار چن کنگچن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیا یفان پر مشتمل چینی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف گیبریلا سٹیووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سٹیفانی سٹیووا پر مشتمل بلغارین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 15-21 اور 8-21سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :