اوپن یونیورسٹی ، پروفیسرڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین تعینات

جمعرات 1 اگست 2024 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی فکر، تاریخ و ثقافت کے چئیرمین پروفیسرڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی کو کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کا ڈین تعینات کردیا گیا ہے۔وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے اس ضمن میں گزشتہ روز یونیورسٹی کو ایک لیٹر کے ذریعے ڈین کی تعیناتی کے احکامات ارسال کئے تھے۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈیپارٹمنٹ نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی پہلے بھی ڈین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، ڈین کی ذمہ داریوں کا دوبارہ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کی بھرپور خدمت کریں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودنے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین کی تقرری پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔یونیورسٹی کے پرنسپل افسران، فیکلٹی ممبران نے ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :