محکمہ موسمیات کی کراچی میں 4 سے 7 اگست تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی

جمعہ 2 اگست 2024 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2024ء) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا نیا اسپیل کل (3اگست)سے انٹری دے گا جبکہ 4 سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، سمندری ہوائیں مکمل بحال جبکہ موسم خوشگوار ہے۔4اگست سے شہر میں بارش کا نیااسپیل اثرانداز ہوگا، 4اگست سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میںجنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :