شیخوپور، محکمہ لائیو اسٹاک اور فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں

ہزاروں روپے جرمانہ عائد ، مضر صحت 30 کلو گوشت کو بھی تلف کر دیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعہ 2 اگست 2024 17:51

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02اگست 2024 ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک اور فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری ۔ عوامی شکایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک افتخار ارقم اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں  نے مختلف علاقوں میں گوشت کی دوکانوں کی انسپکشنز  کی دوران انسپکشن محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے  30 کلو مضر صحت گوشت تلف ، 12 قصابوں کو 27 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 22 گوشت کی دوکانوں کی انسپکشنز کرتے ہوۓ  10 قصابوں کو 80 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا اور مضر صحت گوشت کو موقع پر تلف کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے مضر صحت گوشت کی فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام الناس کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی دستیابی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاۓ گا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ متعلقہ ادارے ناقص اشیاء کی تیاری اور مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ، ضلع بھر میں بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے اور گوشت کے سرکاری نرخوں سے زائد نرخ وصول کرنیوالوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔