حکومت کا بجلی چوروں کیلئے الگ سے تھانے اور عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

ہزار 769تھانے قائم ،497عدالتوں میں 634افراد پر مشتمل عملہ ہوگا نئے نظام پر 10ارب سے زائد کی لاگت ،تقسیم کار کمپنیاں اخراجات کی رقم عوام سے وصول کریں گی

ہفتہ 3 اگست 2024 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) حکومت نے بجلی چوروں کیلئے الگ سے تھانے اور عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ملک بھر میں بجلی چوروں کے لیے 8ہزار 769تھانے قائم کیے جائیں گے، بجلی چوروں کے لیے قائم 497عدالتوں میں 634افراد پر مشتمل عملہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلے فیز میں لاہور، ڈی جی خان، حیدرآباد، لاڑکانہ ڈویژن میں تھانے اور عدالتیں قائم ہوں گی، بنوں، پشاور، مردان اور کوئٹہ کو بھی پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں 29ڈویژن کو مکمل کیا جائے گا ، نئے نظام پر سالانہ 10 ارب 70کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جس کا بوجھ عوام اٹھائے گی۔تقسیم کار کمپنیاں اخراجات کی رقم عوام سے وصول کریں گی، نئے تھانوں اور عدالتوں کیلئے پہلی بار 10ارب سے زائد وفاقی حکومت دے گی ، بجلی چور پکڑنے اور سزا دینے کے اخراجات بھی صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔