انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 21ستمبر کو اعلان کیے جانے کا امکان

ہفتہ 3 اگست 2024 15:43

انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 21ستمبر کو اعلان کیے جانے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، نتائج کی تاریخ کا حتمی فیصلہ آئندہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر کے 9تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری ہے،انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کے لئے ابتدائی تاریخ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 21ستمبر کو اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔بورڈ حکام کے مطابق نتائج کی تاریخ کاحتمی فیصلہ پیپروں کی مارکنگ کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا،نتائج کی تاریخ کا حتمی فیصلہ آئندہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :