Live Updates

انوکھا لاڈلا نہ جیولری واپس کرتا ہے نہ 9 مئی پر معافی مانگتا ہے،طلال چوہدری

ہفتہ 3 اگست 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ انوکھا لاڈلا نہ جیولری واپس کرتا ہے نہ 9 مئی پر معافی مانگتا ہے، مذاکرات کی پیشکش کرنے سے پہلے آپ 190 ملین پا?نڈ کی رقم اور توشہ خانہ کے تحائف واپس کریں۔اس انوکھے لاڈلے کی کرپشن کی کہانیاں آج ہر شہری کی زبان پر ہیں، طلال چوہدری نے کہاکہ عمران نیازی کے دور میں مافیا نے عوام کو چار سال تک لوٹا،اس وقت یہ دوسروں کے اے سی اتارنے کی بات کرتا تھا اور اب وہ خود جیل میں فریج مانگ رہا ہے،جو شخص اپنے مخلص کارکنوں کا نہ ہو سکا، وہ کسی اور کا کیا بنے گا، عمران نیازی کہتا تھا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، آپ ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں، اس کا جواب دیں،یو ٹرن ماسٹر نے اتنے یو ٹرن لئے کہ اب اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ کس جگہ سے یو ٹرن لینا ہے،تحریک عدم اعتماد سے ووٹ کو عزت ملی، آئینی طریقے سے ایک نااہل، چور اور کرپٹ شخص کو اقتدار سے الگ کر کے گھر بھیجا گیا، عمران نیازی کو اسی کی تکلیف ہے، انہوں نے اپنے ووٹ کو عزت دی ہوتی تو سنی اتحاد کونسل میں نہ جاتے،ووٹ کو عزت دینے والے ہوتے تو پارٹی کے اندر انتخابات کرواتے، جن کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا رہا وہ ہمیں ووٹ کی عزت کا لیکچر نہ دیں، عمران نیازی کے گھر کا خرچہ دوسرے لوگ اٹھاتے تھے، جس نے بھی اسے کچھ دیا عمران نیازی نے واپس نہیں کیا،ووٹ کو عزت دو کے نعرے نے آپ کے معدے میں تکلیف پیدا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آپ 190 ملین پا?نڈ، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کے تحائف نہ کھاتے تو آپ کا معدہ بھی خراب نہ ہوتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات