( فیصل آباد(آن لائن) شہر اور گردونوا ح میں چوری
،ڈکیتی و راہزنی کی ارداتوں کا سلسلہ جاری ، 120سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان‘
موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں
چور لے اُڑے‘ آن لائن کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ محمد بی بی کالونی کے رہائشی رضوان کے گھر کے تالے توڑ کر 27لاکھ روپے کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان
چور لے اُڑے‘ اقبال سٹیڈیم کے قریب فہیم علی کی فیملی سے 3تولے زیورات‘ سوا دو لاکھ روپے‘
موبائل فونز چھین لیے‘ شعیب بلال مارکیٹ کے قریب واصف علی سے 4ہزار روپے‘ فون‘ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں کامل ظفر سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ سنت پورہ میں حمزہ رحیم کی دکان میں داخل ہونیوالے ڈاکو دن بھر کی سیل چھین کر لے گئے‘ رشیدآباد گلی نمبر13 کے خالد منور کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے‘ سنت پورہ میں ابوبکر سے جھپٹا مار کر فون‘ حمید پارک کی انعم سے جھپٹا مار کر پرس‘
کشمیر روڈ پر تیمور حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ نعمت آباد کے مہران سے 26ہزار روپے‘ فون‘ عمار کالونی کے نادر حسین سے 84ہزار روپے‘ فون چھین لئے‘ 218 رب کے احمد خان کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان
چور لے اُڑے‘ باغبان پورہ کی روبینہ بی بی سے 24ہزار روپے‘ فون‘ ابوہریرہ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ مسلم ٹائون کے تنویر شہزاد سے 40ہزار روپے‘ فون‘ محمودآباد کے اسد الله سے 45ہزار روپے‘ فون‘ شریف پورہ کے اکرم سے 17ہزار روپے‘ فون‘ مانانوالہ کے نصیر احمد سے 15ہزار روپے‘ فون‘ ملک پور کے حیدر علی سے نقدی‘ فون‘ منصورآباد کے بلال سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ مین بازار منصورآباد کے صائم یوسف سے جھپٹا مار کر پرس‘ 203 رب کے بلال امجد سے 80ہزار روپے‘ فون‘ 293 رب کے اسلم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی‘ 116 ج ب کے عون محمد سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 187 رب کے عالم شیر سے پونے دو لاکھ روپے‘ طلائی چین‘ فون‘ 159 رب کے شاہ زیب کے گھر سے قیمتی جانور‘ 191 رب کے مقصود کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے بکرے چھین لئے‘ 102 ج ب کے فرحان بشیر سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 161 رب کے
عامر سہیل سے دو لاکھ کے زیورات‘ نقدی لوٹ لی‘ 188 رب کے علی عمران کے گھر سے 3لاکھ کا سامان
چور لے گئے‘ 52ج ب کے ظفر اقبال کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 14لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان لوٹ لیا‘ 121 ج ب گوکھوال کے مستنصر حسین سے نقدی‘ فون‘ جوہر کالونی کے کاشف سے نقدی‘ فون‘ النور ٹائون کے بابر رضا سے نقدی‘ فون‘ 196 رب کے عبدالرحمن سے فون‘ 202 رب گٹی کے ذوالفقار سے نقدی‘ فون‘ لائلپور گیلریا کے قریب سیف الرحمن سے پرس‘
ریلوے کالونی کے عدیل سے 70ہزار روپے چھین لئے‘ فیصل ہسپتال کے قریب عمران کی فارمیسی کے تالے توڑ کر پونے دو لاکھ کا سامان
چور لے گئے‘ سعید کالونی کی ارم شہزادی سے 28ہزار روپے‘ فون‘ 204 چک کے قریب محمد
ارسلان سے 40ہزار روپے‘ فون‘ جھال انڈرپاس کے قریب اسامہ علی سے 63سو روپے‘ فون‘ کریم ٹائون کے فیصل سے نقدی‘ گن چھین لی‘ 55 ج ب کے ارشد علی سے 17ہزار روپے‘ فون‘ قادری پارن شاپ کے فہد وحید سے اڑھائی لاکھ روپے‘ فون‘ علی پورہ کے آفتاب اسلم سے 45ہزار روپے‘ فون‘ ڈی ٹائپ کالونی کے ساجد علی سے 1لاکھ 63ہزار روپے‘ فون‘ محمد نگر کے حسنین سے 20ہزار روپے‘ فون‘ جھنگ روڈ پر عمر حیات سے نقدی‘ فون‘ جڑانوالہ روڈ پر عاصم سے 25ہزار روپے‘ فون‘ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے مبین سے 30ہزار روپے‘ فون‘ جی سی یونیورسٹی کے باہر آصف علی سے 10ہزار روپے‘ فون‘ جیلانی ٹائون کے طلحہ سے نقدی‘ فون‘ 67ج ب کے افتخار علی‘ محمد اسلم سے نقدی‘ فون‘ سبزی منڈی کے عامر سے 43ہزار روپے‘ فون‘ 275ج ب کے شہزاد سے 35ہزار روپے‘ فون چھین لئے‘ 66ج ب کے اسد امین سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 245 رب کے سکندر خان سے 85ہزار روپے‘ فون‘ 77 ج ب کے رمیض علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 67 ج ب کے بلال سے موٹرسائیکل‘ 241 رب کے زاہد علی سے نقدی‘ فون‘ شاہی چوک کے رمضان سے 2لاکھ روپے‘ فون‘ غلہ منڈی کے آصف کی دکان سے لاکھوں کا گھی اور آئل
چور لے اُڑے‘ شہزاد پارک جڑانوالہ کے ملک افتخار سے اڑھائی لاکھ‘ اسٹیشن روڈ جڑانوالہ کے رضوان شہزاد کی دکان کا صفایا کر دیا‘ نیابازار جڑانوالہ کے امجد پرویز سے پونے دو لاکھ کا سامان
چور لے گئے‘ سٹیڈیم روڈ پر زاہد حسین سے 1لاکھ روپے‘ فون‘ ملک ٹائون کے عثمان سے سوا دو لاکھ روپے‘ فون‘ مدنی پارک کے دکاندار قندیل سے 1لاکھ کا سامان
چور لے اُڑے‘
لاہور روڈ پر یونس کی دکان سے سوا تین لاکھ مالیت کے ٹائر کھولنے والی مشین‘ ڈیفنس ویو کے قریب محبوب عالم سے اڑھائی لاکھ روپے‘ فون‘ 240 گ ب کے الله رکھا سے اڑھائی لاکھ‘
ریاض حسین سے دو لاکھ روپے‘ فون‘ 56 گ ب کے نزاکت علی‘ 109گ ب کے علی حیدر‘ 353 گ ب کے علی رضا‘ 59 گ ب کے بابر زمان سے نقدی‘ فونز چھین لئے‘ 39گ ب کے شبیر احمد سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 38گ ب کے عمران سے موٹرسائیکل‘ 378 گ ب کے فیصل شہزاد سے 20ہزار روپے‘ فون‘ 193 رب کے شہزاد سے 13ہزار روپے‘ فون‘ 411 گ ب کے ظہور احمد کی حویلی سے اڑھائی لاکھ کے بکرے‘ 469 گ ب کے عبدالغفار کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی
چور لے گئے جبکہ دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے‘ آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔
(جاری ہے)
علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے اکرم‘ لاری اڈا سے انور‘ منشی محلہ سے مبارک علی‘ رشیدآباد کے عبدالرحمن‘ سدھوپورہ کے عبدالله‘ اعجاز ٹائون کے عارف‘ بھائی والا کے شہزاد‘ ڈی گرائونڈ سے اسلم‘ حافظ نوید‘ کوہ نور پلازہ سے سید محسن علی‘ 204چک کے آکاش‘ پہاڑی گرائونڈ سے فاروق‘ سمن آباد کے راحیل ناصر‘ 263 رب کے فیصل‘ ڈی ٹائپ کالونی کے نعمان‘ الٰہی آباد کے اسد‘ مدینہ ٹائون کے تنویر ناصر‘ 67ج ب کے کاشف‘ 84ج ب کے عبدالجبار‘ 84ج ب کے نواز‘ 243 رب کے سانول نواز‘ 233 رب کے طارق محمود‘ اسلام پورہ کے شکیل احمد‘ 240 رب کے شوکت علی‘ 266 رب کے محمد عمر‘ 497 گ ب کے فیض احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں
چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘
پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔