بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستان ہائی کمشنر

چھ مزید طلباء کو ان کی خواہش پر پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ سید احمد معروف کا بیان

اتوار 4 اگست 2024 20:20

بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستان ہائی کمشنر
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست 2024ء ) بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معرف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں 144 پاکستانی اسٹوڈنٹس تھے جن میں سے 44 طلبہ پہلے ہی وطن واپس آچکے ہیں مزید 6 طلباء کو ان کی خواہش پر پیر کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا، میں بطور ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن پاکستانی طلباء سے مسلسل رابطے میں ہے، پہلے کی طرح اب بھی طلباء کو پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت میں شفٹ کر دیا جائے گا۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستانی شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے، صورتحال خراب ہوتے ہی طلبا و طالبات کو فوری ہائی کمیشن پہنچنے کا کہا ہے جو طلبہ نہیں پہنچ سکے ان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اس دوران طلبا سے کہا ہے کہ وہ اپنے کمروں تک محدود رہیں اور موجودہ صورتحال سے اپنے آپ کو الگ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :